جمعہ، 14 اپریل، 2023

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں شب 7.8 شدت کا زلزلہ

0 Comments











 انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان  سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا۔

انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر  تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 حکام کا کہنا ہےکہ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے.

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔