الیکشن فنڈ پر ان چیمبر سماعت،وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا.
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انتخابات کے فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت سے قبل اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئےطلب کر لیاہے۔
وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے جانے پر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے فوری طور پر وزیرعظم آفس کے لیے روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔
اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ آج حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی جس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے تین ارکان شریک ہوں گے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔