ڈی ایم سیز میں عملے کی کمی، سالڈ ویسٹ میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز، سپروائزرز اور دیگر عملے کو واپس ان کے محکموں میں بھیجنے کا فیصلہ
زیر بلدیات سندھ اور چیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت منعقدہ انیسویں بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ڈی ایم سیز میں عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سالڈ ویسٹ میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز، سپروائزرز اور دیگر عملے کو واپس ان کے محکموں میں بھیجا جائے گا کیوں کہ نجی فرنٹ اینڈ کلیکشن کمپنی معاہدے کے مطابق صفائی کے کام کیلئے عملہ بھرتی کریں گے ، علاوہ ازیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایکسٹرنل آؤٹ فرم ہائر کی جائے گی۔ اجلاس میں بورڈ نے ضلع جنوبی میں صفائی کیلئے نئے ٹینڈر جاری کرنے اور ضلع شرقی سے کچرااٹھانے کیلئے نئے ٹینڈر کے پروسیس کا آغاز کرنے کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں بورڈ ایجنڈے میں شامل سندھ کے شہر میرپورخاص اور شہیدبے نظیرآبادمیں کچرا اٹھانے کے نظام کو مربوط انداز میں انجام دینے کیلئے تشخیص اور تجزیہ (Assessment and Analysis) کیلئے منظوری دی گئی جبکہ اس موقع پروزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان شہروں کے علاوہ سندھ کے دیگر بڑے شہروں مثلاً سانگھڑ، خیرپور، دادو، سیہون اورضلعی ہیڈ کوارٹر کو بھی شامل کریں تاکہ ان شہروں کیلئے بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم دیا جا سکے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید نجم شاہ،ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی سید امتیاز علی شاہ، ایڈیشنل کمشنر ون سید عطااللہ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس معظم علی شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی،سیکریٹری سالڈ ویسٹ بورڈ نسیم الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس ڈاڈلو ظہرانی، پرائیویٹ ممبر مصطفی ممتاز، چیف انٹرنل آڈیٹر فنانس ڈیپارٹمنٹ سید سمیر، و دیگر شرکاء موجود تھے۔ضلع جنوبی، شرقی، غربی اور ملیر کیلئے جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ آپریشن کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اضافی ایجنڈے میں بورڈ نے ایکسٹرنل آڈٹ فرم ہائر کرنے کی منظوری دی۔ ویسٹ ٹو انرجی کیلئے متعلقہ کمپنی کو لینڈفل سائیٹ پر اسٹڈی کیلئے جگہ کی فراہمی کیلئے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے بورڈ نے ایچ آر کمیٹی کو سفارشات (recommendation) جلد جمع کرانے کی ہدایت کی۔ پچھلے اجلاس میں غیر مسلم کمیونٹی کی زیارتوں پر جانے کی منظوری پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس سال 20 ملازمین کو زیارت کیلئے بھیجا گیا۔ پچھلے بورڈ کی منظوری کے بعد حیدرآباد اور سکھر میں کمپنی نے مرحلہ وار آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔