کراچی( ویب ڈیسک) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے 21 رمضان المبارک یوم علیؓ کے موقع پرمر کزی جلو س کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا۔ ڈی جی رینجر ز (سندھ) کو علاقہ سیکٹرز کمانڈرز کی جا نب سے امام بار گا ہوں اور جلو س کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے بارے میں مکمل بر یفنگ دی گئی۔ اس مو قع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) نے مختلف امام بارگاہوں اور جلو س کے راستوں کا دورہ بھی کیا۔ ڈی جی رینجرز(سندھ) نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی شرانگیزی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات دیئے۔
سندھ رینجرز کی جا نب سے کراچی کے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرج آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور مشکو ک افراد کو بائیو میٹر ک تصد یق کے بعد شہر میں داخل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کراچی کی اہم شا ہراؤں پر گشت اور اسنیپ چیکنگ کا عمل مز ید تیز کر دیا گیا ہے۔
عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔