جمعہ، 14 اپریل، 2023

کراچی ایس ایچ او شاہ لطیف کی اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کامیاب کارروائی

0 Comments







ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف کی CCTV میں آنے والے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی

دوران گشت قذافی ٹاؤن روڈ نزد منزل پمپ قائدآباد شالطیف ٹاون پر ایک شخص محمد شفیع ولد محمد افضل سے 2 ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے پولیس نے موقع واردات پر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس نے  دریافت پر اپنا نام آصف خان ولد محمد علی اور دوسرے ملزم نے فیاض خان ولد پیر جمال  بتلایا، تلاشی لینے  پر  2 ٹی ٹی پسٹل 30 بور بامعہ لوڈ میگزین 14 راونڈ چھینے ہوئے موبائل فون ،نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل جو تھانہ سعود آباد سے سرکار شدہ  یونیک نمبری KNX-8978 انجن نمبر 2185227 چیچیس نمبر DSC 3187675  بھی برآمد کی گئی۔ 

گرفتار ملزمان کو CCTV ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ علاقہ تھانہ قائد آباد میں موبائل چھین رہے ہیں۔ 

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہو بتایا کہ یہ ویڈیو ہماری ہے، 4 دن پہلے ہم نے قائد آباد کے علاقے سے موبائل چھینے ہیں اور ہم ظفر ٹاؤن ، منزل پمپ گل احمد چورنگی قائد آباد ، جیل روڈ  کے آس پاس کے علاقوں سے وارداتیں کرتے ہیں۔ جبکہ گرفتارملزم آصف خان ولد محمد علی پہلے بھی تھانہ شاہ فیصل میں 23(i)A کے مقدمے میں بند ہوچکا ہے۔

 گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ قائد آباد میں بھی مقدمہ الزام 210/23 بجرم دفعہ 392/397/34 درج ہے۔ 

گرفتارملزمان کا مختلف تھانہ جات سے کرمنل ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے اور مدعیوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ لطیف میں بھی مقدمہ الزام نمبر  449/23 بجرم دفعہ 23(i)A اور مقدمہ الزام نمبر 450/23 بجرم دفعہ  23(i)A  درج کیا گیا۔ 

گرفتار ملزمان کا CRO کروا کر مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔