اتوار، 14 مئی، 2023

یا سمین راشد جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں: محسن نقوی

0 Comments




       




نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف

 کی رہنما یاسمین راشد لاہور کے جناح ہاؤس میں ہوئی دہشتگردی کا مرکزی 

کردار ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ دہشتگردی

 کے واقعات پر جس طرح ہر پاکستانی کو تشویش ہے اسی طرح عدلیہ کو

 بھی ہوگی، امید ہے کیسز عدالتوں میں جائیں گے تو انصاف پر مبنی فیصل

 آئیں گے۔ 


انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے سیاسی کارکن نہیں

 دہشت گرد ہیں، میانوالی بیس پر حملہ آور وہاں موجود طیاروں کو جلانا

 چاہتے تھے۔


ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں 108 گاڑیاں جلائی گئيں

 جن میں ریسکیو 1122 کی 8 اور پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، 

جناح ہاؤس سمیت 23 عمارتیں جلائی گئيں، 400 افراد نے جناح 

ہاؤس پر حملہ کیا، 3400 افراد جناح ہاؤس کے باہر تھے، جناح ہاؤس

 پر حملہ کرنے والے ایک ایک شخص کو گرفتار کریں گے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یاسمین راشد لاہور کے جناح ہاؤس میں ہوئی

 دہشتگردی کا مرکزی کردار ہیں، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی۔


نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی سیاست میں مداخلت پر امریکا

 کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا

 کہ عوام اس کی باتوں میں نہ آئیں، زلمے خلیل زاد کی حیثیت چپڑاسی سے

 زیادہ کچھ نہیں۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔