لاہور(50نیوز الرٹ ) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میرکا کہنا
تھا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کرتے ہیں کہ 24 گھنٹے میں ان دہشت گردوں
کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے، ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔
حملہ کرنیوالے دہشتگرد زمان پارک میں ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عا مر میرکا
کہنا تھا کہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹرائل فوجی عدالتوں میں
ہوں گے،3400 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، 254 مقدمات درج اور
شناخت کا عمل جاری ہے۔
عامر میر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے شرپسندوں کے خلاف پولیس کے
بندھے ہوئے ہاتھ کھول دیئے ہیں، اب ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو یاد
رکھیں فواد چوہدری سے زیادہ تیز دوڑ لگانا پڑےگی، پی ٹی آئی کی خواتین دہشت
گردی کے لیے اکسانے میں مردوں سے بھی آگے ہیں، پی ٹی آئی کے شرپسندوں
نے ملٹری تنصیبات پر حملے کیے، ان واقعات کی منصوبہ بندی پہلے سےکی گئی
تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک نان اسٹیٹ ایکٹر کاروپ
دھارتی جارہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے گر فتاری سے پہلے دھمکی آمیز
بیان دیا تھا، وہ ایک سال سے فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ
سرائی کرتے چلے آرہے تھے، نگران حکومت نے زیرو ٹالرنس پالیسی
اپنانے کا فیصلہ کیا ، حملہ آسانی سے روکا جا سکتا تھا لیکن پولیس کو اسلحہ
استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
نگران حکومت نہیں چاہتی تھی ،انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاوس حمل
ے کے وقت زمان پارک سے کئی لوگوں کو رابطہ تھا ، انہیں نشان عبرت
بنایاجائےگا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے نہ کرے۔
9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈ لائن کراس کی تھی، طے کرلیا گیا ہے
کہ دہشت گردی کے اس وائرس کا علاج ویکسین سے نہیں سرجری سے ہوگا،
اب جو بھی شر پسند عناصر اسلحہ استعمال کریںگے، پولیس بھی بھر پور جواب میں
اسلحہ استعمال کرےگی، اب پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔