دبئی ( 50نیوز الرٹ) متحدہ عرب امارات کی مشہور ائیر لائن ایمریٹس نے دبئی سے روانہ ہونے پر کاغذی بورڈنگ پاسز کو بند کرنے کے اعلان کے سات ہی ڈیجیٹل بورڈنگ پاسز متعارف کروادیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Emirates نے 15 مئی سے مسافروں
کی آسانی کیلئے کاغذ سے چھپنے والے بورڈنگ پاسز کو بند کرنے کا اعلان
کردیا گیا ہے۔
بورڈنگ پاسز ڈیجیٹلائز کرنے کا مقصد کاغذ کو ضائع ہونے سے بچانا
ہے اور مسافروں کو ڈیجیٹل سفر کی سہولت مہیا کرنا ہے ،علاوہ ازیں
مسافروں کو بورڈنگ پاسز کے گم ہوجانے جیسی ذہنی اذیت سے بچا نا بھی
ہے تا کہ مسافر وںکو پرسکون سفر میسرہوسکے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب مسافر ای میل اور ایس ایم
ایس کے بورڈنگ پاسز حاصل کریں گے حتیٰ کہ مسافروں کو سامان کی رسید
بھی ای میل اور ایس ایم ایس یا پھرEmirates کے ذریعے فراہم کی
جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ صوتحال میں کاغذ کے بنے ہوئے بورڈنگ پاسز
کا استعمال کیا جاسکے گا، جن میں شیر خوار بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والے
مسافر، نابالغ بچوں کے ہمراہ، خصوصی مدد کے درکار والے مسافر، دوسری
ائیر لائنز پر آگے کی پروازوں والے اور وہ تمام مسافر بھی شامل ہیں جو امریکا
کی پروازوں میں سفر کر رہے ہوں۔
علاوہ ازیں موبائل کی بیٹری ختم ہونے، موبائل فون نہ ہونے اور میسج
تاخیر میں ملنے کی صورت میں بھی پرنٹ شدہ بورڈنگ پاسز حاصل کیے جاسکتے
ہیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔