اسلام آباد ( 50 نیوز الرٹ) 190ملین پاونڈز کی منتقلی کے کیس میں نیب
نے فیصل واوڈا کو طلب کرلیا
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے 190ملین پاونڈز منتقلی کیس
میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیصل واوڈا کو 24 مئی کو طلب کرلیاجس کا
نوٹس جاری کردیاگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو این سی اے
سے ملنے والے 190 ملین پاونڈز پر تفتیش کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے،
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پر ذاتی مفاد کیلئے 190 ملین پاونڈز
کی غیر قانونی منتقلی کی سہولت کاری کا الزام ہے،مذکورہ رقم پاکستان کے قومی خزانے
میں منتقل کی جانی تھی جو نہیں کی گئی۔
نوٹس کے مطابق یہ رقم غیر قانونی طور پر ہاوسنگ سوسائٹی کے اکاونٹ میں منتقل کی
گئی، پی ٹی آئی کابینہ نے 190ملین پاونڈز پراپرٹی کے ٹائیکون سے ایڈجسمنٹ کی منظوری
دی تھی، فیصل واوڈا نے ایڈجسمنٹ منظوری کیلئے اس وقت کے وفاقی کابینہ کے
اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اس تحریر کو پاکستان کی خبریں, تازہ ترین کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے۔
اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئی ہے تو اس کے متعلق اپنے دوستوں کو بھی بتائیں۔
ہما کی جانب سے 190ملین پاونڈ کی منتقلی کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)
نے فیصل واوڈا کو 24 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو این سی اے سے ملنے
والے 190 ملین پاونڈز پر تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے، عمران خان اور دیگر پر
ذاتی مفاد کیلئے 190 ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی میں سہولتکاری کا الزام ہے،
رقم پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل کی جانی تھی لیکن نہیں کی گئی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رقم غیر قانونی طور پر ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملات سے
متعلق اکاونٹ میں منتقل کی گئی، پی ٹی ائی کابینہ نے 190ملین پاونڈز پراپرٹی ٹائیکون
سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی، فیصل واوڈا نے سیٹلمنٹ منظوری کیلئے اس
وقت کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔