کراچی( 50 نیوز الرٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار
کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیجانب سے سندھ میں بلدیاتی
اداروں کے متعلق جاری انتخابی شیڈول تاخیری حربے ہیں ، جس
پر پی پی کو سخت تحفظات ہیں۔
پی پی نے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول کی مدت کو کم کرنے اور پہلے
مخصوص نشستوں کا مرحلہ مکمل کرکے پارٹی پوزیشن کے بنیاد پر ڈکلیئر کرنے
کا مطالبہ کردیا ہے۔
مخصوص نشستوں کے بعد تمام بلدیاتی اداروں میں حلف برداری کا انعقاد
کیا جائے اور برداری عمل کے بعد میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائیس
چیئرمین کا انتخاب کرایا جائے ، نثار کھوڑو سندھ بلدیاتی اداروں کے لئے
جاری شیڈول میں ایک ماہ مدت کے تاخیری حربوں کو برداشت نہیں کر یں
گے ۔
شیڈول میں تقریباً ایک ماہ کا لمبا عرصہ منتخب اراکین کے اعتماد کو ٹھیس
پہنچانے کے مترداف اور حق تلفی ہے ، الیکشن کمیشن سندھ کے لوگوں
کے صبر کا امتحان نہ لے ، بلدیاتی اداروں کے انتخابی شیڈول کے دن کم
کرے ۔
نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ نے تو بلدیاتی انتخابات کرادیئے جبکہ
پنجاب میں تو بلدیاتی اداروں کا تصور ہی ختم کردیا گیا ہے اس پر الیکشن
کمیشن کیوں خاموش ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔