ہفتہ، 3 جون، 2023

ایس ایچ او فیصل جعفری کے چارج سنبھالتے ہی گلستان جوہر میں وارداتیں بڑھ گئیں

0 Comments

   

  کراچی ( رپورٹ/حافظ قیصر) ایس ایچ او فیصل جعفری کے ڈکیتوں سے یارانے،سیٹ ملتے ہی علاقے میں وارداتیں معمول بن گئی 


تھانہ گلستان جوہر سے محض 4 کلومیٹر کے فاصلے پر 15

 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات،واقعے کا مقدمہ درج 


شہری عبدالستار ولد عبدالسمیع بھٹو سے چار مسلح 

ملزمان  15 لاکھ روپے ودیگر سامان چھین کر فرار ہو

گئے 


اسکے علاوہ چار رکنی ڈکیت گروہ نے شہری کی جیب

 سے پرس جس میں 25ہزار روپے،چار عدد میزان

 بینک کے چیک،دو عدد بینک الحبیب کے چیک ودیگر 

سامان بھی لوٹ لیا 


واضح رہے کہ ایس ایچ او فیصل جعفری کے تعینات

 ہوتے ہی تھانہ گلستان جوہر میں چوری و ڈکیتی کی

 وارداتیں معمول بن چکی ہیں,کوئی پوچھنے والا نہیں  


ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فیصل جعفری نے علاقے 

میں کیفے میں سرعام منشیات اور قحبہ خانوں کی موکل بھی

 فراہم کردی ہے جسکی وجہ سے تھانہ گلستان جوہر مشکوک

 افراد کی سرگرمیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے 


اسکے علاوہ موصوف ایس ایچ او صاحب تھانے میں 

نمودار ہی شام 6 بجے کے بعد ہوتے ہیں شہری اپنی

 عرضیاں لیکر خوار ہوتے رہتے ہیں 


ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو اپنی کارکردگی دکھانے

کے لیے کسی بھی بے گناہ شہری کو پکڑ کر اس پر گٹکے

 ماوے کی 10 سے پندرہ پوڑیاں رکھ کر کیس میں فٹ 

کردیا جاتا ہے 


اسکے علاوہ علاقے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال 

اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافے

 سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں 


اس حوالے سے موقف لینے کے لیے موصوف

 ایس ایچ او فیصل جعفری سے انکے نمبر پر

 رابطہ کیا گیا تو موصوف نے فون نہیں اٹھایا

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔