کراچی(50 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر توانائی
سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس
صوبائی حکومت کینجھر جھیل کو پر کشش سیاحتی مرکز بنانے
کے لیے پرعزم ہے امتیاز شیخ
امتیاز شیخ نے کہاکہ سیاحتی مرکز پر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں
کو تمام جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی جدید ریزورٹ کی
تعمیر سے ملکی اور غیر ملکی سیاح تفریحی مقام کی جانب مائل
ہوں گے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ کینجھر جھیل کا رقبہ 24 کلو میٹر پر محیط ہے
جدید ریزورٹ کی تعمیرکے لیے مناسب جگہ کا تعین کیا جارہا ہے
ریزورٹ کی تعمیر سے روزگار ،کاروبارکے دروازے کھلے گے
اور ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ذ ریعہ بنیں گے اجلاس میں
کویت انویسٹمنٹ کمپنی کی جانب سے جدید ریزورٹ کی تعمیر پر
مکمل بیفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریزورٹ جدید سہولیات اور عالمی معیار
کا ہوگا وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ میں سیاحت
کے لیے بہت سے مقامات موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے
کہ ان سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو جدید سہولیات مہیا کی جائیں
تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی ان کی جانب مائل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے
کینجھر جھیل کے مقام پر جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے
سے اقدامات اسی منصوبےکا حصہ ہیں انہوں نے ہدایت دی
کہ ریزورٹ کی تعمیر کے لیے فوری طور پر جگہ کا تعین کیا جائے جس
کی آئندہ اجلاس میں منظوری دی جائے گی اجلاس میں وزیر اعلیٰ
سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر، رکن صوبائی اسمبلی علی
حسن زرداری،سیکرٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ، سیکرٹری ایریگیشن
اور ڈائریکٹرجنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ محکمہ خزانہ نے
شرکت کی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔