پشاور(50نیوز)پشاورمیں بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی نجی کمپنی خیبرپختونخوا(کے پی)حکومت کی نادہندہ نکلی،
نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ
نےجی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی نجی کمپنی کو لیز پردی تھی جس کی مدت اکتوبر2022 میں ختم ہوگئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے جولائی 2021 سے صوبائی حکومت کو کرایہ دینا بھی بند کردیا ہے،کمپنی سے صوبائی
حکومت کا 16لاکھ 56 ہزار روپے ماہانہ کرائےکا معاہدہ طے پایا تھا۔
نگراں وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کرائے کی مد میں
حکومت کی 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مقروض ہے، نجی کمپنی سے معاہدہ ختم ہوگیا لیکن کمپنی نے سرکاری اراضی پر
اب بھی ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔
جبکہ بی آر ٹی کی مد میں نجی کمپنی کے بھی حکومت پر 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں، بقایات کی ادائیگی سے
متعلق نجی کمپنی نے حکومت کو خط بھی لکھا تھا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔