کراچی ( 50 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی
صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی زیادہ، وزیراعظم شہباز شریف
آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے صدر ایردوان کو کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں
آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا
دئیے اور شکریہ ادا کیا
مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں، صدر ایردوان کا
مسکراتے ہوئے جواب
بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا
صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم شہباز
شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیاآپ کا شکریہ آپ تشریف لائے، صدر ایردوان
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔