پیر، 5 جون، 2023

پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔، حافظ نعیم

0 Comments










 کراچی ( 50 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ  نعیم الرحمن  نے کے۔ الیکٹرک کی نجکاری،لوڈ شیڈنگ اور بہت زیادہ اوور بلنگ کے حوالے سے درخواست کی سپریم کورٹ (کراچی رجسٹری) میں سماعت کے بعد پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ہے، اتنے اہم مسئلے پر عدالتوں میں بھی 8، 8 سال بعد سماعت ہو گی تو مسئلہ حل کون کرے گا؟


عدالت عظمیٰ سے درخواست کریں گے کہ کے الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس نہ دیا جائے اور اِن کا فرانزک آڈٹ کیا جائے ۔

کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا کیس مفاد عامہ کا کیس ہے، کے الیکٹرک نے ریاست کے ساتھ کیا گیا اپنا کوئی معاہدہ پورا نہیں کیا۔


حافظ نعیم  الرحمن نے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔ 


پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اُس نے کبھی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا ، اس دفعہ بھی سوائے آئین و قانون توڑنے اور اپنی تاریخ کو دہرانے کے ،پیپلز پارٹی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی ۔


کراچی میں سسٹم کام کر رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے جس طرح سیٹیں چھینی ہیں اور اب جس طرح چاپلوسیاں کر رہے ہیں، عوام سب جانتے ہیں ۔






0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔