بدھ، 26 اپریل، 2023

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتیاں الٹ گئیں، پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق

0 Comments


کراچی( ویب ڈیسک)  لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن

 کی 2 کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق جبکہ

 متعدد لاپتہ ہوگئے ۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80

افراد سوار تھے، ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں

 نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


حادثے کے شکار ہونیوالی کشتیوں میں یورپ جانے کے خواہشمند

تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔


انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی

 تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران بحیرہ 

روم کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جو تین ماہ کے عرصے

 میں گزشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔