کراچی(ویب ڈیسک)موساد کی ویب سائٹ پر سوڈانی ہیکرز کا سائبر حملہ
یدی ہوت اخرونوت اخبار کے مطابق، اسرائیل کے مختلف سرکاری
اداروں کی ویب سائٹس پر انونیمس سوڈان نامی ہیکر گروپ نے سائبر
حملے کیے ہیں
اسرائیل غیر ملکی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی قومی بیمہ ادارے کی ویب
سائٹس پر سائبر حملہ ہوا ہے ۔ یدی ہوت اخرونوت اخبار کے مطابق،
اسراءیل کے مختلف سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر انونیمس سوڈان
نامی ہیکر گروپ نے سائبر حملے کیے ہیں۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ موساد اوراسرائیل کے قومی بیمہ ادارے کی ویب
سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں جوکہ انونیمس سوڈان نامی ہیکرز کی کارستانی
ہے۔
متعلقہ گروپ نے ٹلی گرام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی ایک
بڑے حملے کی تیاری ہے ۔موساد نے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان
نہیں دیا ہے مگر قومی بیمہ ادارے نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔