بدھ، 26 اپریل، 2023

کینیا، فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہو گئی

0 Comments







کینیا( ویب ڈیسک) مشرقی کینیا میں خودساختہ ’گڈ نیوز 

انٹرنیشنل چرچ‘ وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی

 ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر 

کئی افراد ہلاک ہوگئے اور انہیں قبروں میں دفن کیا گیا۔


رپورٹس کے مطابق اجتماعی قبروں سے مزید 16 لاشیں برآمد 

ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 89 ہوگئی۔

بھوک سے مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ کینیا کی

 ریڈ کراس کے مطابق 200 افراد لاپتہ ہیں اور اموات میں

 مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


کینیا کے وزیر داخلہ کے مطابق اجتماعی قبروں کے قریب 

واقع گرجاگھر سے مزید 3 افراد زندہ ملے ہیں جس کے بعد زندہ 

ملنے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔گمراہ کن تعلیمات پر مذہبی 

رہنما پال مکینزی اور دیگر 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

 ہے۔


مذہبی رہنما نے مبینہ طورپر پیروکاروں کو فاقہ کشی کی ہدایت کی 

تھی۔مذہبی رہنما پال مکینزی پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں

 کو کہا کہ خود کو بھوکا رکھنے پر جنت میں جائیں گے تاہم انہوں نے

 پولیس حراست میں اس الزام کی تردید کی۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔