اسرائیلی فوج کا24 اپریل سے فلسطینی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے 3 دن کے
لیے بند کرنے کا اعلانبین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال
کے جائزوں اور اسرائیلی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے
24 اپریل سے "یومِ یادگار" اور "یومِ آزادی" کے موقع پر فلسطینی علاقوں کے داخلی اور خارجی
راستے 3 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے
تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے جائزوں اور اسرائیلی انتظامیہ
کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بندشیں مغربی
کنارے اور غزہ کی پٹی پر محیط ہوں گی۔بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بندش کے
دوران انسانی، طبی اور غیر معمولی معاملات کے لیے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت
کی سرگرمیوں کی منظوری کے بعد ہی اجازت دی جائے گی۔یادگاری دن، اسرائیل کی طرف
سے اپنی جنگوں میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، عبرانی کیلنڈر میں اس
سال 25 اپریل کو آتا ہے۔ یوم آزادی، جس پر اسرائیل کی تاسیسی سرگرمیاں منعقد کی جاتی
ہیں، 26 اپریل کو منایا جاتا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔