ہفتہ، 22 اپریل، 2023

سعودیہ نے سوڈان سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا

0 Comments






سعود ی عرب نے سوڈان سے اپنے شہریوں اور سفارتکاروں کا انخلا شروع کر دیا۔


انخلا کا حکم سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ 

محمد بن سلمان نے دیا ہے۔


 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا کہ اس

 نے سوڈان سے اپنے شہریوں اور دوست ممالک کے سفارت کاروں

 کو نکالنا شروع کر دیا ہے، جو فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے

 درمیان  جھڑپوں کا سامنا کر رہا ہے۔

            

اس موضوع پر سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک تحریری

 بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں مقیم شہریوں کا 

انخلائ شروع کیا گیا اور کچھ دوست ممالک کے مشنز پر تعینات لوگوں کو

 سعودی عرب بھیجنا شروع کر دیا۔


بتایا گیا ہے کہ انخلا کا حکم سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور 

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا ہے۔اس بیان میں دوست ممالک

 کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔صحت کی عالمی تنظیم کے

 مطابق سوڈان میں تازہ تصادم میں کم ازکم 300 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 






0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔