عمران خان نے کہا ہےکہ بابراعظم ایک آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹسمین ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے جو دیکھا ہے کہ یہ جو ہمارا کپتان ہے یہ بہت آؤٹ اسٹینڈنگ بیٹسمین ہے، میں نے بڑی دیر کے بعد ایسا کوالٹی کا بیٹسمین دیکھا ہے، میں نے ہر طرح سے اس کا جائزہ لیا ہے کیونکہ میں بولر کی حیثیت سے بولر کا جائزہ لیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی تیکنیک زبردست ہے اس میں ٹیلنٹ بھی ہے ٹمپرامنٹ بھی، تین چیزیں ہی ہوتی ہیں، تیکنیک، ٹمپرامنٹ اور ٹیلنٹ، یہ بڑا کم ہوتا ہے کہ تینوں چیزیں بیٹسمین میں ہوں لیکن بابر میں تینوں چیزیں ہیں اس میں پوٹینشل ہے یہ سب سے آگے جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔