سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے
کراچی کےچڑیا گھر میں کئی عرصے سے علیل ہتھنی نور جہاں
کی موت پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں یاسین جوئیہ نے کہا کہ سری لنکا
دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔انھوں نے نے کہا کہ
ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے
گی۔
یاسین جوئیہ نے کہا کہ لاہور کے چڑیا گھر میں سوزی کے مرجانے
کے بعد اب کوئی ہتھنی نہیں ہے۔واضح رہے کہ نور جہاں 22
اپریل بروز ہفتے کی صبح دم توڑ گئی جس کی تصدیق چڑیا گھر انتظامیہ
نے کی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔