کراچی (ویب ڈیسک) وقت پر عید کا سوٹ کیوں نہیں تیار کیا، کراچی کی عدالت نے وقت پر عید کا سوٹ نہ دینے پر درزی کے خلاف مجموعی طور پر 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
میڈیا کے مطابق کراچی میں صارف عدالت شرقی کی جج فہمیدہ ساہووال نے عید کے موقع پر سوٹ نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فہمیدہ ساہووال نے کہا کہ درزی فہیم نا تو خود عدالت میں پیش ہوا نہ ہی کوئی وکیل اس کی طرف سے پیش ہوا.
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درزی بغیر سلائی کیے ہوئے سوٹ کی قیمت ادا کرے اور درخواست گزار کو نیا سوٹ خریدنے پر خرچ رقم ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریولنگ چارجز کی مد میں بھی رقم ادا کرے۔اس کے علاوہ انہوں نے عید کے موقع پر سوٹ تیار نہ ہونے کے باعث درخواست گزار کو پیش آنے والی اذیت کے عوض بھی جرمانہ عائد کیا اور کہا کہ درزی درخواست گزار کو ذہنی اذیت پہنچانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرے۔
احساس ذمہ داری اہم ہے۔ عدالت نے ایک احسن اقدام کیاہے جس کا مقصد ہم سب کوتنبیہہ ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرہمیں ذمہ دارانہ طرزعمل اختیارکرناچاہیے۔۔ابوسفیان