روس وزارت خارجہ نے، سیاسی حکام سمیت، 333 کنیڈین شہریوں کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا انتظامیہ روسی حکام، سیاست دانوں ، صحافیوں، ماہرین اور کھلاڑیوں پر مستقل پابندیاں لگا رہی ہے۔ اس وجہ سے 333 کنیڈین شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر کے ان کا روس میں داخلہ دائمی شکل میں ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد کے ناموں کی فہرست شائع کر دی گئی ہے۔
فہرست میں مختلف سطحوں کے سیاست دان، پارلیمانی اراکین، ایکٹیوسٹ اور کھلاڑی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ روس اور کینیڈا وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کے شہریوں پر پابندیاں لگا رہے ہیں
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔