منگل، 11 اپریل، 2023

صادق آباد،کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک ، 6 گرفتار ، پولیس

0 Comments

 




صادق آباد: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے گرینڈ آپریشن کے دوران ایک ڈاکوہلاک اور 6 کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کچے میں ڈاکوؤں اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا، پولیس کے تازہ دم دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت آئی جی جنوبی پنجاب کررہے ہیں۔ آر پی او بہاول پور آر پی او ڈی جی خان اور راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈی پی او رضوان گوندل بھی انکے ہمراہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلا پولیس کیمپ تھانہ بھونگ کے علاقے گڑھی خیر محمد جھک میں قائم کیا گیا ، پولیس کی پیش قدمی کے بعد ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس نے کچے کے علاقے کچہ کراچی گڑھی خیر محمد جھک کوٹلہ جعفر لعل میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو جلا دیا گیا اور سینکڑوں ایکڑ رقبہ ڈاکوؤں سے آزاد کرکے کلیئر کر دیا گیا ہے، اس آپریشن میں ابتک 1 ڈاکو ہلاک 6 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس کے تعاون سے تیار کئے جانیوالے ہیٹ میپ کے تحت قومی سلامتی کونسل کی ہدایات کے تحت آپریشن جاری ہے کچے میں ریاست کی رٹ کو بحال کرکے خطرناک ڈاکوؤں اور ملک دشمن دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔