دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی عدالت نے بی جے پی رہنما سمیت 69 افراد کو
گجرات فسادات کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق
مقدمے میں بری ہونیوالے رہنما حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے
جانب سے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2002 میں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مذہبی
فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے دوران ہندو انتہاپسندوں نے
مسلمان آبادی میں گھروں کو آگ لگائی تھی جس میں 11 مسلمان شہید
ہوئے تھے۔
حملے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گجرات پولیس نے مسلمانوں کی
کوئی مدد نہیں کی اور انھیں شرپسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔