منگل، 11 اپریل، 2023

سندھ بورڈز امتحانات آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف پٹیشن دائر

0 Comments

  


 سندھ بورڈز امتحانات آؤٹ سورس کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف پٹیشن دائردائر کردی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن (سپلا) اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ کے نوٹی فکیشنز کو روکنے کےلئے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کردی، جس کی سماعت بدھ 12 اپریل کو ہوگی۔درخواست میں بورڈز امتحانات کو  سورس کرنے اور کنٹرولنگ اتھارٹی کے خود ساختہ اپنے اختیارات کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے کہ محض چند ہفتے پہلے غیرقانونی اور ناقابل عمل نوٹی فکیشنز سے سندھ کے لاکھوں طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ سمیت تمام بورڈز ذہنی اذیت، تذبذب اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔قبل ازیں سپلا اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سے ملاقات میں تمام مسائل کی نشاندہی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سندھ، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سیکر ٹری اسکولز ایجوکیشن، سیکرٹری کالجز ایجوکیشن کو بھی تحریری طور پر خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔