بدھ، 12 اپریل، 2023

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

0 Comments












وزیراعلیٰ بلوچستان کی تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر شفافیت کی بنیاد پر بھرتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ روزگار کے لیے درخواست دیں۔

انہیں انکی اہلیت اور صلاحیت کے مطابق میرٹ پر نوکری دی جائے گی اور امیدوار کسی قسم کی شکایت کی صورت میں وزیراعلیٰ شکایت سیل سے رابطہ کریں انکی شکایت کا ازالہ کیا جائیگا وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام انتظامی سیکریٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی خالی آسامیاں مشتہر کرنے اور ان پر میرٹ کے اصولوں کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔