جمعرات، 13 اپریل، 2023

مسلم لیگ قیوم کا 14 مئی کو پنجاب کے صوبائی انتخابات میں حصہ نہ لینے فیصلہ

0 Comments







اسلام آباد : ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران پر صدر مسلم لیگ قیوم سید فقیر حسین بخاری نے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کی۔ پارٹی ممبران نے صدر سید فقیر حسین بخاری کو الیکشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر  پارٹی کے تمام عہدیداران نے 14 مئی 2023 کو ہونے والے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ 

مسلم لیگ قیوم کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 مئی کو پنجاب میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے متوقع اور غیر متوقع الیکشن میں ہماری پارٹی حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت جاری کی کہ الیکشن مہم پر بلکل خرچ نہ کریں بلکہ وہ آر اوز کے دفتروں سے بمہ سیکیورٹی درخواستیں واپس لے لیں، صدر مسلم لیگ قیوم  نے کہا کہ انشااللہ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے جنرل الیکشن میں قیوم لیگ بھرپور حصہ لے گی اور سب کو حیران کر دے گی۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔