اسلام آباد( ویب ڈیسک) عید الفطر کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
زونل کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی سے رابطے میں ہیں، شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف میں ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات کی ٹیم بھی اوقاف پلازہ میں موجود ہے، جس کے مطابق سورج ڈوبنے سے پہلے 21 منٹ، غروب آفتاب کے بعد 5 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔