لاہور ( ویب ڈیسک )مسجد نبویٰ اور مسجدالحرام میں
عیدالفطر کی نماز اد ا کر دی گئی۔امام نے خطبہ دیتے
ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عالم اسلام میں باہمی محبت اور
الفت پیدا فرمائے ،اللہ تعالی نے انسانوں اور جنوں کو
اپنی عباد ت کیلئے پیدا کیا ،زمین اور آسمان اور تمام مخلوقات
کو اللہ نے پیدا کیا ،اللہ کے احکامات اور نبی کی تعلیمات
پر عمل کرنے میں ہی نجات ہے ،دنیا میں انسان جو بھی
عمل کرے گا ، اس کا بدلہ بروز قیامت ضرور ملے گا۔
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے روزے ، طواف اور اعتکاف کو
شرف قبولیت عطا فرمائے ،حجاج اور معتمرین کی خدمت
کرنے پر سعودی حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ جزا عطا فرمائے ،
روزہ دار کیلئے ایک خوشی افطار اور دوسری جب وہ اپنے
رب سے ملے گا ،اللہ تعالی مسلمانوں کو ہر قسم کے شر ،
آفات ، بلاوں اور پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔
محمد عالی اخلاق کے مالک تھے اور امت کو بھی یہی تعلیم
دی ،آپ لوگوں سے مسکراتے ہوئے ملا کرتے تھے ،آپ
نے خوشی طبعی اور مزاح میں بھی حق کے سوا کچھ نہیں کہا ،
کائنات کی ہر چیز حتیٰ کہ گھوڑے ، خچر ،گدھے بھی انسانوں
کے فائدے کیلئے پیدا کیئے گئے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔