اسلام آباد:دنیا کے کئی ممالک میں کل جمعرات کو ہونے والا سورج گرہن ہائبرڈ ہوگا کیونکہ یہ نہ تو جزوی سورج گرہن ہوگا اور نہ ہی مکمل بلکہ یہ دونوں کا مجموعہ ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران زمین کے کئی حصے تاریکی میں چلے جائیں گے جب سورج، چاند اور زمین ایک ساتھ سیدھ میں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ سورج گرہن 2 گھنٹے سے زیادہ جاری رہے گا اور جب سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا تو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت تک رہے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئیگا جبکہ پاکستان اور بھارت میں اسے نہیں دیکھا جاسکے گا۔
رپورٹس کے مطابق سورج گرہن دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں 18ماہ میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ سورج کا واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے جو ایک صدی میں صرف چند بار ہوتا ہے۔
یہ ہائبرڈ سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔
تاہم پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔