پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم امجد زمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب واقع تاج مِلک شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں نقدی6لا کھ روپے چھینے اور فرار ہوتے ہو ئے فا ئرنگ کے نتیجے میں 2نو عمر راہگیر لڑ کیوں کو زخمی کیا۔ ملزمان کو وقو عہ سے فرار ہو تے ہو ئے سی سی ٹی وی فو ٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران تفتیش ملز م نے اورنگی ٹاؤن سائیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی کی 150سے زائدوارداتوں میں 200سے زائد موبائل فون اور مبلغ 50لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔