امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی فائر فائٹر کی نماز جنازہ میں شرکت اور میڈیا سے گفتگو
کراچی : گزشتہ رات اندوہناک واقعہ پیش آیا اور گتے کی کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی: اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:فائر فائٹرز اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے شہید ہوگئے،اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:فائر برگریڈ کا ادارہ کے ایم سی کے تحت کام کررہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:گزشہ کئی برس سے کے ایم سی کا ادارہ سندھ حکومت کے ماتحت کام کررہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹر کا تعین کیا گیا ہے،فائر برگریڈ کے عملے کو الاؤنسنس نہیں مل رہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:فائر برگریڈ میں ہزار کے قریب عملہ موجود ہے لیکن انہیں یونیفارم بھی ذاتی پیسوں سے خرید نا پڑتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی: 2007کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ابھی تک زر تلا فی ادا نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:حکومت میں شامل جماعتیں سیاست بازی کے لیے تو مل جاتے ہیں لیکن عوام کے مسائل کا کسی کو خیال نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:فائر فائٹرز کے لواحقین کو ایک سال بعد تذلیل کرنے کے بعد تدفین کا الاؤنس دیا جاتا ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی: فائر فائٹرز کے بچے اسکول میں پڑھنے سے محروم ہوگئے ہیں، ان کے داخلوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:ہم سلام پیش کرتے ہیں کہ فائر فائٹرز کو جو اتنی مہنگائی میں بھی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان
کراچی:شہر کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ شہر کو کوئی اون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی: ڈھائی تین سال تاخیر کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے اس میں بھی بلدیاتی عمل کو مؤخر کیا جارہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان
کراچی: یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستوں پر قبضہ کر کے اپنا میئر لانا چاہتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:کے ایم سیز اور ڈی ایم سیز کے ادارے تباہ حال ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمن
کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتی۔حافظ نعیم
کراچی: جماعت اسلامی سندھ حکومت کو مجبور کرے گی کہ وہ فائر فائٹرز کے الاؤنسز جاری کرے۔حافظ نعیم الرحمن
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔