جمعہ، 14 اپریل، 2023

ہماری عدالتیں احتساب نہیں کرسکیں اور نیب ناکام ہوچکا ہے۔سراج الحق

0 Comments











جیکب آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں بے نقاب اور ادارے ناکام ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں تاریخ کی ناکام ترین حکومتیں ثابت ہوئیں ، ہماری عدالتیں احتساب نہیں کرسکیں اور نیب کا ادارہ ناکام ہوچکا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ   ججز کے اپنے رویوں سے ان کا کردار کو متاثر ہوا عدل و انصاف فراہم کرنے والے ججز خود آپس میں تنازعات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ان کا اعتماد برُی طرح مجروح ہوا ہے۔ مرکز اورصوبوں میں نگران حکومتیں قائم کرکے اتفاق رائے سے انتخابات کی ایک تاریخ طے کی جائے جس میں پوری قوم حصہ لے۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق پیدا کرنے کے لیے ان سے رابطوں میں ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں کی وجہ سے گزشتہ 5سالوں کے دوران ہماری معیشت مائنس کی طرف جارہی ہے ۔ 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قرضوں میں اضافہ ہوا ہے ، بجٹ میں جی ڈی پی کے 60فیصد کے حساب سے قرض لے سکتے ہیں لیکن ہمارا قرضہ جی ڈی پی کے نسبت 85فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے، گزشتہ تین ماہ میں ڈھائی  لاکھ سے زائد پروفیشنل لوگوں نے ملک چھوڑا ہے اس وقت 11کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ معاشی بدحالی کی وجہ سے لوگ ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں ۔معیشت کی تباہی کے علاوہ امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے سندھ میں اسٹریٹ کرائم اغوا برائے تاوان جیسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے سندھ کے بعض ایسے علاقے ہیں جہاں ڈاکوؤں نے اپنا راج قائم کرلیا ہے جہاں انتظامیہ بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ   بلوچستان اور کے پی میں جنگ برپا ہے سرکاری اور غیر سرکاری لوگ مسلسل دھماکوں میں مررہے ہیں، عدل و انصاف کی فراہمی کا یہ عالم ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز خود آپس میں تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ان کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا ہے۔اداروں نے جو حلف اٹھایا ہے وہ اس کی پاسداری نہیں کرتے ۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔