کراچی( 50 نیوز ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ایم پی آر کالونی اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان عبدالرحمان اور عابد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علا قوں ایم پی آر کالونی، اورنگی ٹاؤن اور گرد نواح میں ڈکیتی کی 14سے زائد وارداتوں میں شہر یوں سے 40سے زائد موبائل فونز اورر مبلغ 50ہزار روپے سے زائد رقم لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اکیلے راہ گیروں کو ٹارگٹ کرکے لوٹ مار کرتے تھے اور فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کا گروہ چار رکنی پیشہ ور ڈکیتوں پر مشتمل ہے جس کا سرغنہ سمیر عرف کالا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔