سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کے بعد سے ملک بھر کے کئی شہروں میں پر تشددو احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب عمران خان کے حامیوں کی جانب سے ان کیلئے سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ آپ ایک انسان ہیں لیکن آپ لاکھوں لوگوں کی طاقت ہیں ، مضبوط رہیں کپتان۔
دوسری جانب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ پاکستانی سرکس نے ایک بڑا شو کیا اور ایک ٹائیگر کو گرفتار کرلیا، لیکن ہمارا ٹائیگر سرکس کی حرکتیں نہیں کرتا وہ لڑنے والوں میں سے ایک ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔