بدھ، 10 مئی، 2023

عمران خان کو کچھ دیر میں پولیس لائن گیسٹ ہاوس میں پیش کیا جائے گا، لیگل ٹیم کو رسائی نہ ملی

0 Comments


 





                                                                                  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت پولیس لائن

 گیسٹ ہاوس میں ہوگی۔جیونیوز کے مطابق نیوگیسٹ ہاوس پولیس لائن

 کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری

 کردیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائےنیوگیسٹ ہاوس

 پولیس لائن ہی میں پیش کیاجائےگا، ان کو احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ

 کے روبرو پیش کیاجائے گا۔، لیگل ٹیم ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پولیس لائنز 

پہنچ گئے، پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا دیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی

 گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی کررہے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نیب آفس کے بجائے حفاظتی اقدام کے تحت پولیس

 لائن میں رکھا گیا ہے، ان کو گرفتاری کے بعد نیب آفس اورپھر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا

 گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق خصوصی عدالت میں داخلے کی رسائی عدالتی لسٹ کے

مطابق ہوگی اور عمران خان کی پیشی کے حوالے سے کوریج کی اجازت جج صاحبان کی مرضی

 کے مطابق ہوگی۔


ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب حکام عدالت سے عمران خان کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا 

کریں گے، عمران خان کی لیگل ٹیم کو نسٹ یونیورسٹی چوک پر روک لیا گیاہے جبکہ پی ٹی آئی

 رہنما بابر اعوان، شاہ محمود اور اسد عمر کو بھی پولیس لائنز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔