جمعہ، 5 مئی، 2023

بلاول بھٹو کا دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کو منہ توڑ جواب

0 Comments







اسلام آباد (50 نیوز الرٹ ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ 


نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ثمینہ ممتاز زہرا کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

 بھارتی وزیر خارجہ نے ملنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا اس لئے ملاقات نہیں ہوئی۔


واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے ایس سی او اجلاس کے دوران بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ محض پوائنٹ سکورنگ کیلئے دہشت گردی کو ہتھیار نہیں بنانا چاہئے۔ انہوں نے  مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی  شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کے بھی خلاف ہے،عالمی قوانین کے خلاف  ریاستوں کے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات  قابل قبول نہیں۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔