کراچی ( 50 نیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) اور
پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ
کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی
ٹاؤن سے قتل، اقدامِ قتل اور اغواء برائے تاوان
میں ملوث ملزم علی اکبر عرف اکبر کوگرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے
والا غیر قانونی اسلحہ ا ور ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل، اغواء
برائے تاوان اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے۔
ملزم کے خلاف اورنگی ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن کے
تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اور پولیس
کو مطلوب تھا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے اورنگی ٹاؤن اور اسٹیل ٹاؤن
کے علاقوں میں قتل، اقدامِ قتل، اغواء برائے تاوان
اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے
جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی
کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے
اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری
طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ
لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر
03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے
دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔