جمعہ، 2 جون، 2023

پاک ایران بارڈر پر شہید ہونے والے سپاہی عنایت لاشاری کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

0 Comments

                             




                                                  جھل مگسی(50نیوز)پاک ایران بارڈربلوچستان

 کے علاقے سنگوان میں گزشتہ روزدہشتگردوں

 سےلڑتے ہوئےشہید ہونے والے ایف سی

 کےسپاہی عنایت اللہ لاشاری بلوچ کوآج ضلع 

جھل مگسی کے سب ڈویڑن گنداواہ علاقہ 

گہیلہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کردیا گیا۔ 


نماز جنازہ میں لاشاری برادری کے امراء اور بڑی

 تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شہید کے والد احمد

 خان لاشاری بلوچ نے میڈیا سے بات چیت

 کرتے ہوئے اس پر کہا کہ میرا سر فخر سے بلند ہے

 کہ میرے بیٹے نے مادر وطن پاکستان  کے لئے 

قربانی دیکر شہادت کا اعلیٰ درجہ حاصل کیا۔ 

میرے 27 سالہ جوان بیٹے نے ملک کیلئے اپنی 

جان کی قربانی دی جو میرے لئے باعث خوشی

 ہے۔ 














لیفنٹنٹ کرنل اشفاق فہیم شہید کے والد سے گلے مل رہے ہیں


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔