قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین
ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اور یہ سیریز
تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ پرتھ، میلبرن اور سڈنی
میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر پرتھ اسٹیڈیم ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر
میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری
سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔