راولپنڈی( 50 نیو ز الرٹ) نیب نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
نیب کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی ہدایت چیئرمین نیب کی جانب سے دی گئی ، عمران خان کو القادر ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن کے کیس میں گرفتار کای گاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیاہے جہاں اینٹی رائٹس فورس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔نیب نے عمران خان کو نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 19 اے میں گرفتار کیاہے ، نیب نے 34 اے ، 18 ای اور 24 اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔