اسلام آباد (50 نیوز الرٹ )عمران خان القادریونیورسٹی مبینہ کرپشن کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے ہیں اور اس موقع پر صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے صرف اشاروں میں جواب دیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی نے عمران خان سے چلتے ہوئے سوال پوچھا کہ دوران قید آپ کی اسٹبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ؟ عمران خان نے نفی میں سر ہلا دیا ، صحافی نے پھر پوچھا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی ہے ؟ عمران خان نے جواب میں صر ف مسکراہٹ دی اور آگے بڑھتے رہے ۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کی خوشی کو سمجھیں کہ ڈیل کر لی ہے ؟ عمران خان نے صحافی کی طرف دیکھا اور منہ پر انگلی رکھتے ہوئے خاموش رہنے کا اشارہ کیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے کمرہ عدالت کو خالی کروا لیاہے ،بم ڈسپوژل سکواڈ کی جانب سے چھان بین کے بعد کمرے کو کلیئر کرنے پر سماعت کا آغاز ہو گا، کیس کی سماعت کمرہ نمبر تین میں ہو گی، یہ کورٹ روم جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا ہے ، ان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ القادر یونیورسٹی مبینہ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ نیب نے بھی ضمانت کی مخالفت کرنے کیلئے تیار کر لی ہے اور عدالت پہنچ گئے ہیں ۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔