پاکستان کی جانب سے کیئے گئے ایٹمی تجربات کی سلور
جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ کا پوری پاکستانی قوم کے
عزم کو سلام۔ ترجمان پاک فضائیہ
28 مئی 1998 کے دن پاکستان نے بھارت کے
اشتعال انگیز ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے
کرکے اپنی ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ نے ایٹمی تجربات کے دوران اپنے سی-130
طیاروں کے ذریعے جوہری اور حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ
تک پہنچایا۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور اسکے
دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی۔ ترجمان پاک فضائیہ
ایٹمی ٹیسٹ کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی
الرٹ پر رہے جبکہ ہمارے شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی
قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔ ترجمان
پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کو اس تاریخ ساز واقع کے دوران انتہائی اہم
کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ
یوم تکبیر کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا پاکستان کی فضائی
سرحدوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کا ہر سپاہی یہ عہد کرتا ہے کہ وہ اسی لگن اور
عزم کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا۔
ترجمان پاک فضائیہ
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔