اسلام آباد:عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزائوں میں 90روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزائوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے،سزائوں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45کے تحت سزائوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔