ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و
احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،نماز عید کے
ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی
کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھی پاکستان کے ساتھ عیدالفطر آج
منائی جا رہی ہے جبکہ بھارت، بنگلادیش، ایران، ملائیشیا،
تھائی لینڈ، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، چاپان اور فلپائن میں
بھی آج عیدالفطر منائی جائے گی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ملکوں
فلسطین، لبنان، عراق، ترکیہ، اور افغانستان میں جمعہ کو
عیدالفطر منائی گئی تھی۔
سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد
نبوی میں عید کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔
امریکا اور کینیڈا میں بھی جمعہ کے روز عیدالفطر منائی گئی جبکہ
برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے، بعض
نے جمعہ کو عید منا لی جبکہ دیگر آج منا رہے ہیں۔
خانہ جنگی سے متاثرہ سوڈان میں جمعہ کو عید منائی گئی، پیراملٹری
فورس سے تقریباً ایک ہفتے کی لڑائی میں فوج کو برتری حاصل
ہونا شروع ہوئی ہے۔
البانیہ میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی جبکہ عیدالفطر پر قطر کا ورلڈ
کپ اسٹیڈیم نمازیوں سے بھر گیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔