میونسپل کمشنر کیماڑی سالک احمد بھٹو افسران سے میٹنگ کررہے ہیں، دوسری جانب افسران و عملے سے عیدی مل رہے ہیں۔ |
کراچی (50 نیوز الرٹ )میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی سالک احمد بھٹو نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیہ کیماڑی میں رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرکے انہیں عید کے موقع پر بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے افسران و عملے جس طرح شب و روز جدوجہد کرکے اپنے فرائض پوری لگن اور دیانت داری سے انجام دئیے وہ لائق ستائش عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیاتی افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے افسران وعملہ سے عید ملی انہوں نے میٹنگ میں موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی پیر شوکت علی شاہ کی ہدایت پر رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر بلدیہ کیماڑی کے تینوں زونوں میں جو اقدامات کیئے گئے ان کی بدولت عوام کو نا صرف رمضان ا لمبارک بلکہ عیدالفطر صاف ستھرے اور صحت مند ماحول میں منانے کا موقع میسر آسکا میٹنگ میں موجود افسران نے میونسپل کمشنرکو یقین دلایا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس طرح رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے گئے تھے ان اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔