بدھ، 26 اپریل، 2023

اتحادی جماعتوں کا حکومت کی مدت پوری ہونے پر ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ

0 Comments






اسلام آباد: (50 نیوز ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، اس دوران شرکاء نے وزیر اعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام فیصلوں کا اختیار انہیں تفویض کر دیا، اجلاس میں موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کرانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں سپریم کورٹ سے محاذ آرائی کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والی تین اہم شخصیات کو نوٹس جاری کرنے پر غور ہوا، نوٹس قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں خاص طور پر سپریم کورٹ کے متنازع اور یک طرفہ بینچ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والے امور پر مشاورت بھی کی گئی، موجودہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر ملک میں ایک ہی دِن انتخابات کرانے، مشاورتی عمل کو اگلے مرحلے میں لے جانے، اس ضمن میں قائم کردہ کمیٹی کی مشاورت اور دیگر سیاسی رابطوں کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی پر غور ہوا۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔