اسلام آباد: ( 50 نیوز ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ائیرہوسٹس مسماتہ عنیدہ کا نجی ہوٹل میں کمرے نہ ملنے پر پارہ گھوم گیا۔ ہوٹل میں بات کرتے فون کا ریسور ریسپشن پر دے مارا۔
ہوٹل انتظامیہ کی ویڈیو کے ساتھ شکایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرہوسٹس کو دو ماہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر خدمات سرانجام دینے سے روک کر ساتھی اہلکار کو بھی لیٹر آف ڈس پلیئر جاری کردیا۔ ائیرہوسٹس کے ساتھ پی آئی اے کا میل اسٹاف ممبر ہوٹل انتظامیہ کو خواتین ہوسٹس سے الجھنے سے روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہوٹل مینجر نے ویڈیو ثبوت کیساتھ پی آئی اے انتظامیہ کو شکایت کی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے عملے کے ناروا سلوک پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور جی ایم فلائٹ آپریشن نے فضائی میزبان مسماتہ عنیدہ آرائیں سمیت ساتھی اہلکار حاجی ظفر علی کو لیٹر آف ڈس پلیئر جاری کردیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔